مہر خبررساں ایجنسی نے عربی 21 کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ دنیا کے مختلف شہروں میں فرانسیسی صدر میکرون کے توہین آمیزبیان کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے مظاہرین نے اس موقع پر صدر میکرون کی تصویروں کو بھی آگ لگا دی۔ فلسطین اور لبنان کے مختلف شہروں ميں مسلمانوں نے فرانسیسی پرچم کو نذر آتش کیا اور میکرون ک تصویروں کو بھی جلا دیا۔
شام میں بھی فرانسیسی صدر کے خلاف مظآہرے ہوئے ہیں۔ ادھر ترک صدر اردوغان نے کہا ہے کہ فرانس کے صدر کا دماغ خراب ہوگیا ہے اسے اپنے دماغ کا علاج کرانا چاہیے۔ ایران کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے فرانسیسی صدر کے توہین آمیز بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ آسمانی ادیان کے خلاف فرانسیسی صدر کی دشمنی نمایاں ہوگئی ہے۔ پاکستان کے وزير اعظم عمران خان نے بھی فرانس کے صدر میکرون کے بیان بھی شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ فرانسیسی صدر کا بیان قابل مذمت ہے۔
آپ کا تبصرہ